قرآن پر عمل

مصنفہ: سمیہ رمضان ...........
کچھ عرصہ قبل ایک عرب ملک میں قرآن کریم پر عمل کرنے کی عملی دعوت کا آغاز ہوا۔ یہ تحریک جدید تعلیم یافتہ خواتین نے شروع کی محترمہ سمیہ رمضان اس تحریک کی بانی ہیں۔ انہوں نے سوکس اور سیاسیات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی تاہم ان کا موضوع تعلیم القرآن قرار پایا۔ وہ اپنی رفیقات کے ساتھ پڑوسیوں کے گھروں میں قرآن پاک کی تعلیم کا اہتمام کرتیں پھر مقامی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خواتین کا اجتماع ہونے لگا۔ خواتین اپنے مسائل کا حل پوچھتیں جو سمیہ رمضان قرآن کی روشنی میں بتاتیں۔ سمیہ رمضان کی درس و تدریس کے دوران بہت سے خوشگوار اور حیران کن واقعات پیش آئے۔ محترمہ سمیہ نے کویت کے رسالے المجتمع میں اپنے حلقہ درس کا سلسلہ وار احوال بھی لکھا زیر تبصرہ کتاب میں خوشگوار واقعات دلکش انداز اور پرکشش پیرایہ میں پیش کئے گئے ہیں جن سے خواتین کے ساتھ ساتھ مرد حضرات بھی یکساں مستفید ہو سکتے ہیں۔ عربی سے اردو ترجمہ محمد ظہیر الدین بھٹی نے کیا 158 صفحات پر مشتمل کتاب کی قیمت 110 روپے ہے جو منشورات منصورہ ملتان روڈ فون 042-35434909 سے دستیاب ہے (تبصرہ ف ح ا)