بھارتی وزیراعظم دورہ سعودی عرب

مکرمی! گذشتہ دنوں بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ بھارت کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے بعد منموہن سنگھ بھارت کے دوسرے وزیراعظم ہیں کہ جنہوں نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور بھارت اور سعودی عرب میں دفاع‘ معیشت میں تعاون بڑھانے سمیت 9 معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب اس وقت پر ہوا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی طرف سے جاری آزادی کی تحریک اپنے عروج پر ہے اور بھارت مظلوم کشمیری ماں‘ بہنوں پر مظالم کی انتہا کر رہا ہے۔ آج پاکستان سعودی عرب سمیت تمام مسلم ممالک کا فرض اولین ہے کہ وہ بھارت پر دبا ڈالیں اور اسے مجبور کریں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں موجود اپنی سات لاکھ افواج کو فوری طور پر واپس بلائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔ اسی طرح پاک بھارت تعلقات معمول پر آسکتے ہیں۔
ندیم سرور منصورہ ملتان روڈ لاہور 0333-4295569