مکرمی! وطن عزیز میں گیس اور بجلی کی کمی کی وجہ سے بار بار عوام کو لوڈشیڈنگ کی شکل میں ہر وقت مصیبت میں مبتلا کیا جا رہا ہے لیکن سب سے تکلیف دہ مسئلہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ تو ہے لیکن حقیقی تکلیف دہ مسئلہ ’’ماہانہ بجلی کے بل‘‘ کا مسئلہ ہے یعنی چھوٹے سے چھوٹے گھر کا ماہانہ بل بھی ہزاروں روپوں میں آ رہا ہے لیکن تکلیف دہ مسئلہ اس وقت پیش آتا ہے جب ’’آخری تاریخ‘‘ سے صرف ایک دن پہلے بغیر اطلاع کے بل بجلی گھر کے دروازوں کے پیچھے پھینک دیا جاتا ہے اور غریب عوام کسی سے ادھار پیسے لے کر بھی بل ادا کرنے سے قاصر ہو جاتے ہیں۔ہماری وفاقی وزیر بجلی سے خصوصی گزارش ہے کہ عوام کو ماہانہ بجلی کا بل برائے ادائیگی کم از کم ’’آخری تاریخ‘‘ سے 10 دن پہلے گھر والوں کو وصول کرایا جائے۔(رانا صفدر حسین - لاہور۔ موبائل نمبر: 0303-4499215)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024