”سادگی اور بچت “ کا الہ دین کا چراغ

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! نواز شریف کے ہاتھ میں ”سادگی اور بچت“ کا الہ دین کا چراغ ہے جس سے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ سب سے پہلے تو وزیراعظم ہاﺅس کے تمام اخراجات اپنی ذاتی جیب سے کرنے کا اعلان کریں۔ صدر ہاﺅس سمیت تمام وزارتوں محکموں کا بجٹ نصف کر دیا جائے۔ تمام وزیروں مشیروں کی تنخواہیں اور مراعات ختم کر دی جائیں۔ تما م قومی صوبائی اور سینٹ کے ممبران کی تنخواہیں اور مراعات نصف کر دی جائیں تمام وزارتوں محکموں اور سول و فوجی افسر شاہی کے دفاتر میں 5 سال کےلئے فرنیچر وغیرہ اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگا دی جائے۔ ہم عوام بھی قربانی دینے کو تیار ہیں۔قوم کو منگتے بنانے والی بینظیر انکم سپورٹ سکیم سستی روٹی سکیم میٹروبس سروس، لیپ ٹاپ اور سولر انرجی لیمپ جیسی ڈرامہ سکیموں کو بند کریں۔ یہ تمام رقوم بجلی و گیس کے منصوبوں پر لگائیں۔ (محمد آصف جاہ، غلہ منڈی چیچہ وطنی ضلع ساہیوال)