پرویز مشرف کیس اور ہماری سیاسی منافقت

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی ! اب جب کہ ملک میں پہلی بار کسی ڈکٹیٹر کو آئین تورنے کی سزادینے کا وقت آیا ہے تو بظاہر سب اس کی حمائت لیکن اس کیساتھ ساتھ ڈکٹیٹرز کو سزادینے کے سلسلے کو ضیا اور ایوب تک بڑھانے اور کبھی 99ءسے شروع کرنے اور اس کے تمام کرداروں کو ملوث کرنے کی بات کرکے پرویزمشرف کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔میں نہیں جانتا اس کیس کا کیا بنے گا لیکن یہ میں وثوق کیساتھ کہہ سکتا ہوں کہ یہ کیس ہماری سیاسی منافقت کی ایک اعلیٰ مثال ضرور بنے گا کہ ہم ایک طرف توڈکٹیٹروں کو قبروں سے نکال کر پھانسی دینے کی باتیں کرتے ہیں لیکن آج ایک زندہ ڈکٹیٹر کو بچانے کے حامی بھی ہیں۔(قاسم علی دیپالپور)