وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

 مکرمی! میں نے اور میری سہیلیوں نے سب سے لڑ کر آپ کو الیکشنز میں جتوایا کہ آپ ہمارے مسائل حل کریں گے لیکن اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ آپ نے اب تک عوام کے لئے کیا کیا ہے؟ میں گوجرانوالہ کی رہائشی ہوں اور ہمارے علاقے سیٹلائٹ ٹاو¿ن میں صرف بیس منٹ بجلی آتی ہے ۔ آخر بجلی کی یہ آنکھ مچولی کب تک جاری رہے گی؟ میرے جاننے والے مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ میںنے شیر کو ووٹ دیا لیکن وعدے کے باوجود لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں ہوا شاید اس بار بھی ہمیں بےوقوف بنایا گیا ہے۔ آپ ہی بتائیں کہ میں انہیں اس سوال کا کیا جواب دوں؟ (دعا منیر سیٹلائٹ ٹاو¿ن گوجرانوالہ)