میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! میانمار میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور وہاں پر مسلمانوں پر جینا محال کر دیا گیا ہے۔ ان حالات میں میانمار کے چیف انٹیلی جنس کی سربراہی میں 22 رکنی وفد کا دورہ پاکستان معنی خیز لگا۔ حکومت پاکستان کو میانمار کی حکومت سے اس وقت تک کوئی سفارتی یا معاشی سلسلہ بحال نہیں رکھنا چاہئے جب تک کہ وہ وہاں کے مسلمانوں کی نسل کشی سے باز نہ آ جائے۔(محمد وسیم، غزالی پبلک سکول ظفر وال، نارووال)