بک شیلف ........”زندگی بدل دینے والی تحریریں “

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

زندگی کے نشیب و فراز میں کبھی ایک لمحہ ایسا آجاتا ہے جب ایک شیطان صفت انسان ولی بن جاتا ہے اور پارسا گناہوں کی کھائی میں جا گرتا ہے۔ زیر نظر کتاب میں الحاج محمدحسین گوہر نے ایسی ہی تحریروں پر گوہر افشانی کی ہے جس میں اقوال زریں‘ حکایتیں اور چھوٹے چھوٹے اسلامی واقعات کو اس طرح یکجا کیا ہے کہ قاری یکسانیت کا شکار نہیں ہوتا۔ یہ کتاب شعر و نثر کا ایک ایسا مجموعہ ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شیطان کس طرح انبیاءعلیہ السلام اور اولیاءکرام کو بہکانے کی کوشش کرتا رہا مگر وہ کامیاب نہ ہو سکا لیکن ایک عام انسان کس طرح اسکے جال میں پھنس جاتا ہے۔ ممکن ہے ان تحاریر کو پڑھ کر کسی کی زندگی میں وہ لمحہ آجائے جو اسکی زندگی میں روحانی انقلاب برپا کر دے۔ دیدہ زیب سرورق کے ساتھ یہ کتاب 400 صفحات پر مشتمل ہے‘جس کی قیمت 400/- روپے ہے۔ یہ کتاب نظریہ¿ پاکستان اکادمی 15-B کپورتھلہ ہاﺅس‘ لیک روڈ پرانی انارکلی لاہور سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ اسٹاکسٹ: حق پبلی کیشنز 2-A سید پلازہ چیٹرجی روڈ اردو بازار لاہور۔ فون: 042-37243618 - 0300-9422434 ۔ (تبصرہ: سلیم اختر)