بجلی کا ٹرانسفارمر ٹھیک کیا جائے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

منصورہ مارکیٹ ملتان روڈ (گلزارمنصور) کا ٹرانسفارمر بہت پرانا اور خستہ حال ہے۔ مارکیٹ اور فلیٹس کا بجلی کا لوڈد بہت زیادہ ہے اور ٹرانسفارمر چھوٹا اور پرانا ہونے کی وجہ سے یہ بوجھ برداشت نہیں کرپاتا۔ ہفتہ دس دن بعد اس میں فنی خرابی ہوجاتی ہے۔ وولٹج یکدم انتہائی زیادہ اور لمحے میں انتہائی کم ہوجاتے ہیں جس سے گھروں اوردکانوں میں لگے برقی آلات فریج، اے سی، پنکھے، ٹی وی وغیرہ جل جاتے ہیں اور لائٹس فیوز جاتی ہیں ۔ جس سے صارفین کا کافی مالی نقصان ہوجاتا ہے۔ واپڈا اہلکار کمپلینٹ کرنے پر آ کروقتی طور پر اسے تھوڑا بہت ٹھیک کرتے ہیں ، خرابی مستقل دور نہیں کی جارہی ۔ واپڈا سے درخواست ہے کہ اس ٹرانسفارمر کو تبدیل کرکے اس کی جگہ پر اچھی حالت کا ٹرانسفارمر لگایا جائے۔(شیخ امتیاز احمد لاہور)