کیا یہ درست نہیں؟

مکرمی! لندن کے ہا¶س آف لارڈز میں کشمیر کانفرنس وقت کی آواز ثابت ہوئی ہے اور ردعمل کے طور پر بھارت نے پاکستان کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت بھی دے دی ہے62 سال سے زائد عرصہ سے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ہوا میں اڑایا جا رہا ہے اور عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہی نہیں شرمناک بھی ہے۔ جنرل مشرف اور اس کے حواری حالات و واقعات کے تناظر میں ”کھل گئے ہیں نئے سرے سے حساب سارے “ سر پیٹنے پر مجبور ہو گئے۔ مسلم لیگ کے اتحاد کا وقت بھی آیا ہی چاہتا ہے اگر پیر صاحب پگاڑا کو تاحیات صدر مان لیا جائے۔ پیپلز پارٹی سے حکومت کو خطرہ نہیں خطرہ ہے تو زرداری سے چیف جسٹس آف پاکستان نے قربانی دیکر پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مضبوط کر کے ناعاقبت اندیش سیاستدانوں کی آنکھیں کھول دی ہیں۔
مٹھو بھائی بانی ولی فا¶نڈیشن شبیر حسین منج، اسلم چیمہ، میاں دا¶د، رانا محمد آصف صادق نت کلاںگکھڑ