ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور پاکستانی حکمران!

مکرمی! امریکی جیوری نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی فوجیوں پر فائرنگ کے الزام میں مجرم قرار دے دیا جس پر پاکستان کے 17 کروڑ عوام سخت غصے اور غم میں مبتلا ہیں۔ ہماری نظر میں امریکی جیوری کا یک طرفہ معتصبانہ اور ظالمانہ ہے اس فیصلے نے امریکی تہذیب کے کھوکھلے پن کو پوری دنیا کے سامنے ننگا کر دیا ہے۔ مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ ڈاکٹر عافیہ پر فائرنگ کا الزام ثابت نہیں کر سکا کیونکہ گن پر عافیہ کے ہاتھوں کے نشان موجود نہیں تھے۔ پاکستان کے سابق حکمران پرویز مشرف نے چند ڈالروں کی خاطر قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ کے حوالے کیا۔ موجودہ حکمرانوں نے عافیہ کی رہائی کے لئے کچھ نہ کیا لیکن پاکستان کے 17 کروڑ عوام کا عافیہ سے وعدہ ہے کہ وہ اپنے آخری سانس تک اس کی رہائی کے لئے جدوجہد کریں گے۔
(ندیم سرور منصورہ لاہور)