پاکستان کرکٹ ٹیم میں اخلاقیات کا فقدان

مکرمی! پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ آسٹریلیا ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی آسٹریلیا نے کلین سویپ کیا۔ 1988 کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم نے جو یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے اس پر شکست کا لفظ تو چھوٹا پڑ گیا ہے۔ ہار جیت کھیل کا حصہ اور فطری عمل ہے مگر پوری قوم نے اپنے قومی کھلاڑیوں کو جس انداز میں کھیلتے دیکھا اس سے یہ بات ہر زبان خاص و عام پر عیاں ہو گئی کہ کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ سے لے کر ہر کھلاڑی کا طرز عمل ایک دوسرے سے بدکلامی کی خبریں لمحہ بہ لمحہ میڈیا پر آتی رہیں۔ میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ کرکٹ بورڈ کو سیاست سے پاک کرے اور غیر جانبدار افراد کو کرکٹ بورڈ کی سرپرستی کی ذمہ داری سونپے۔ اقبال قاسم نے استعفیٰ دے کر اعلیٰ اقدار کی ترجمانی کی۔ اعجاز احمد بٹ بھی ان کی تقلید کریں تو اچھا ہو گا وگرنہ ان کا جانا تو ٹھہر ہی چکا ہے
(چودھری شوکت فرحان ہنجرا لاہور 0321-4291302)