فیسوں میں اضافے کا نوٹس لیا جائے

مکرمی! پی اینڈ ٹی کالونی ملتان روڈ لاہور 2 محکمہ جات پی ٹی سی ایل اور پاکستان پوسٹ کے ملازمین پر مشتمل ہے۔ حکومت نے تعلیم کے فروغ کیلئے دسویں کلاس تک تعلیم فری کررکھی ہے جبکہ پاکستان پوسٹ گرلز ہائی سکول اور ٹیلی کام فاﺅنڈیشن سکول سسٹم چار گنا فیسیں بڑھا کر ہمارے بچوں کیساتھ امتیازی سلوک کررہے ہیں۔ سکول انتظامیہ نے بغیر کسی نوٹس کے پی ٹی سی ایل کے زیرتعلیم بچے اور بچیوں کی چار گنا فیس یعنی 40 روپے سے بڑھا کر 200 روپے کردی ہے جو کہ سراسر پی ٹی سی ایل ملازمین کیساتھ ناانصافی ہے۔ ہم وزیراعظم پاکستان‘ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ اور جنرل منیجر ایچ اے پی ٹی سی ایل پنجاب‘ ڈائریکٹر آف ایجوکیشن لاہور ڈویژن لاہور سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فیس بڑھا کر ہمارے بچوں کو تعلیم سے محروم کرنے کی سازش کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فیسوں میں بلاجواز اضافہ کو فی الفور واپس کروایا جائے۔
(چودھری عبدالحمید پی اینڈ ٹی کالونی ملتان روڈ لاہور)