سوری پیپلز پارٹی

مکرمی! پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں، وکلائ، ججز، صحافی حضرات، تاجروں ، ڈاکٹرز، مذہبی جماعتوں، طلبائ، شہریوں نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے بڑی قربانیاں دی سب سے بڑی جان کی قربانی بے نظیر بھٹو نے دی۔ پیپلز پارٹی نے اکثریت کی بنیاد پر حکومت بنا لی بڑے بڑے وعدے کئے گئے روٹی کپڑا مکان پر انہیں ووٹ دیئے گئے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ انہیں بے پناہ مسائل مشکلات ورثہ میں ملی ان کے دور میں یہ مشکلات مزید بڑھ گئیں ان پر کنٹرول نہیں کر سکی۔ بیروزگاری، دہشت گردی، مہنگائی، بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ بڑھتی جا رہی ہے عوام کو ریلیف ملنے کی بجائے ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ باہر سے آنے والی امداد سے بھی کوئی فائدہ نظر نہیں آ رہا۔ حال ہی میں پٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کو حکومت کے خلاف جذباتی کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی وزراءخصوصاً تین صوبوں برملا اظہار کرتے ہیں کہ ہمارے پلے کچھ نہیں ہے۔ ہم کیا کریں ان حالات میں پیپلزپارٹی کے ووٹ کم ہو گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو حکومت لینے کی بجائے اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے تھا۔
(پرنس عنایت علی خان غلہ منڈی ساہیوال 0321-6900341)