ایم سی بی کے ذمہ داران سے اپیل

مکرمی ! میں نے 20 مئی 1976ء سے اکتوبر 97ءتک مسلم کمرشل بنک کی بطور کرکٹر اور پریس لائزن افسر پبلک ریلیشن افسر خدمت کی۔ 1997ءتک کئی ایکسیڈینٹ کا شکار رہا جس بناءپر میرا ان حالات میں بنک جیسی مستعد، محنت اور مشکل نوکری کرنا آسان نہ تھا اس کے بعد چونکہ میں فرسٹ کلاس کرکٹر تھا مجھے سروس انڈسٹریز نے اپنی کرکٹ ٹیم کے لئے ایک معمولی مشاعرہ پر بغیر کسی الاو¿نس کے بطور کوچ رکھ لیا۔ میری یہ تمام گردان کا اصل مقصد یہ ہے کہ مجھے جب بینک سے میڈیکل گرانڈ پر ریٹائر ہونا پڑا تو میں اس وقت گریڈ ٹو افسر تھا اور میری پنشن 5777 روپے لگی جو تادم تحریر اتنی ہی ہے جس میں گزارہ نہیں ہوتا۔ میاں محمد منشا چیئرمین ایم سی بی بینک سے درخواست ہے کہ وہ اولین فرصت میں مجھ جیسے پریشان حال لوگوں کی پنشن اس دن سے بڑھائیں جس دن سے میں ریٹائر ہوا یا بحساب اقتصادیات تمام رقم ادا کر کے پنشن سے پیچھا چھڑائیں۔
(طاہر شاہ سابق بینک افسر فون 0333-4226761))