اردو زبان کے ساتھ ناانصافی

مکرمی! 62 سال سے قومی زبان اردو کے بارے میں ہر پاکستانی حکمران نے بانی پاکستان حضرت قائداعظمؒ کے فرامین اور آئین پاکستان کی توہین کی۔ اس کے برعکس ایک غیر ملکی زبان کی ترویج کر کے غیر ملکی آقاو¿ں کو خوش کرتے رہے۔ اب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پرائمری، مڈل، ہائی کلاسز کا نصاب سارا انگلش میڈیم کر دیا ہے۔ جناب یہ پاکستانی قوم پر سنگین و مہلک ظلم ہے۔ جناب اگر غیروں کی تہذیب وثقافت کو ہی اپنانا تھا تو بانیان پاکستان نے یہ خطہ پاک کیوں حاصل کیا تھا؟
(سید روح الامین گجرات0333-5493850)