مہنگائی پر قابو پایا جائے

مہنگائی پر قابو پایا جائے

مکرمی! میں حکومت پاکستان کی توجہ ایک نہایت ہی سنگین مسئلہ کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ اس وقت جان لیوا مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ ان کا کوئی پرسان نہیں ہے وہ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ ملک کی تمام پیداوار چیزوں کی قیمتیں بجلی کے بل آسمان سے باتیں کر رہے ہیں جو کہ روز بروز عوام کی دسترس سے باہر ہوتی جا رہی ہیں جو کہ موجودہ حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ لہٰذا میری حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ خدارا غریب عوام کی مشکلات مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر مہنگائی کو ختم کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کئے جائیں تاکہ غریب عوام بھی چار دن زندگی کے سکھ کے ساتھ گزار سکیں۔ محمد ساجد