قائداعظمؒ کے ساتھ زرداری کی تصویر

مکرمی! گورنرہاﺅس لاہور مےں منعقدہ ایک پارٹی تقریب مےں دیوار پر آویزاں قائداعظمؒ کی تصویر کے ساتھ زرداری کی نمایاں تصویر دیکھ کر میری طرح لاکھوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہوں گے، کہاں دیانت و امانت آئین و قانون کا پاسدار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ روشنی کا مینار اور کہاں بالکل ہی ایک الٹ کردار، میری برسراقتدار پارٹی سے نہایت ادب کے ساتھ یہ گزارش ہے کہ اپنی پارٹی تقریبات مےں اپنے لیڈران کی تصویر بیشک اپنے ماتھے اور گلے مےں لٹکایا کریں آپ کا حق بنتا ہے مگر خدا کےلئے سترہ کروڑ عوام کے رہبر و رہنما اور محسن ملت کو ایسے مواقع پر اگر بخش ہی دیا کریں تو آپ کی بڑی مہربانی ہوگی، آپ کے طرز حکمرانی سے پہلے ہی لوگ نالاں ہےں کڑواہٹ بڑھ جاتی ہے۔ (محسن امین تارڑ ایڈووکیٹ لاہور 0331-6442093)