فیڈرل گورنمنٹ سکول ٹیچروں کو معاشی قتل سے بچایا جائے

مکرمی! فیڈرل گورنمنٹ کے سکولوں میں پڑھانے والی 25 ٹرینڈ گریجویٹ استانیوں اور227 استادوں کا تین سالہ کنٹریکٹ اچانک ختم کر دیا گیا ہے۔ اور انہیں نوکری سے وجہ بتائے بغیر برطرف کر دیا گیا ہے۔
یہ 450 تعلیم یافتہ ایم اے ایم ایڈ تجربہ کار ٹیچروں کا بے رحمانہ معاشی قتل ہے۔
2007ءمیں ہمیں دو سال کے کنٹریکٹ پر ملازمت دی گئی اور ہم نے دو برسوں میں فیڈرل گورنمنٹ کے سکولوں میں بہترین خدمت انجام دی۔ 2009ءمیں ہمیں مستقل کرنے کی بجائے ہمارے کنٹریکٹ میں ایک سال کا اضافہ کر دیا گیا۔ اب ہمارا کنٹریکٹ اگست2010ءمیں ختم ہو رہا ہے۔ لیکن ہمیں ریگولر کرنے کی بجائے اچانک نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔
ہم تین سال سے فیڈرل گورنمنٹ کے سکولوں میں بہترین ٹیچنگ کر رہی ہیں اور ہم نے متعلقہ حکام سے درخواست کی کہ ہمیں اپنی ڈیوٹی پر مستقل کر دیا جائے لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔
کیا متعلقہ حکام چاہتے ہیں کہ ہم سڑکوں پر آ کر مظاہرہ کریں
ہماری استدعا ہے کہ آپ صدر پاکستان کی حیثیت سے متعلقہ حکام کو حکم دیں کہ فیڈرل گورنمنٹ کے سکولوں میں پڑھانے والی گریڈ16 کی تمام کنٹریکٹ استانیوں اور اساتذہ کو فوری طور پر مستقل کیا جائے۔گریڈ 15 تک کے ملازمین کو پہلے ہی مستقل کیا جا چکا ہے۔
(درخواست گزار: فیڈرل گورنمنٹ سکولوں میں گریڈ 16 کی کنٹریکٹ استانیاں اور اساتذہ)