ڈائریکٹر جنرل، ایل ڈی اے، نا جائز تجاوزات ختم کروائیں!

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
ڈائریکٹر جنرل، ایل ڈی اے، نا جائز تجاوزات ختم کروائیں!

مکرمی، لاہور کے بے شمار ترقیاتی کام ایل ڈی اے کی جہد مسلسل سے پایہ تکمیل کو پہنچے ، خصوصاً کئی علاقوں میں نہایت معیاری اور خوبصورت سڑکوں کی وجہ سے جہاں آمد و رفت میں سہولتیں پیدا ہوئی ہیں وہیں پہ نئی تعمیر شدہ سڑکوں کی سروس روڈز پر نا جائز تجاوزات عوام کے لئے بے شمار مشکلات کا باعث ہیں، گل دشت ٹائون سی بلاک ضرار شہید لاہور کی سروس روڈ نا جائز تجاوزات کیوجہ سے عوام اور خصوصاً خواتین کے لئے چلنا پھرنا اور مارکیٹ تک آنا جانا بالکل بند ہو چکا ہے۔ لہٰذا ڈی جی ایل ڈی اے سے پر زور گذارش ہے کہ نا جائز تجاوزات کے تدارک کا اہتمام کیا جائے۔ تا کہ مشکلات ختم ہوں۔(پروفیسر محمد اعظم قریشی  گل دشت ٹائون، ضرار شہید روڈ ، لاہور کینٹ)