سیرِ جہاں

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
سیرِ جہاں

معروف سفر نامہ نگار فقیراللہ خان کا سفرنامہ ’’سیرِ جہاں‘‘ شائع ہو گیا ہے۔ اس کتاب میں جن ممالک اور شہروں کے سفرنامے چھپے ہیں‘ ان کے نام یہ ہیں۔ تاشقند‘ سمرقند و بخارا‘ زارِ روس کے دیس میں‘ استنبول‘ بوسنیا میں چند روز‘ بارسلونا‘ کوالالمپور‘ یہ ہے سنگاپور‘ بنکاک‘ ہانگ گانگ‘ شنگھائی‘ بیجنگ‘ منیلا‘ ٹوکیو‘ سیئول اور بالی۔ فقیر اللہ خان پی آئی اے میں اہم عہدوں پر 24 سال تعینات رہے۔ اس عرصے میں پیشہ ورانہ ذمہ داری کے علاوہ انہیں دنیا کے کئی ممالک میں سیاحت کا موقع ملا۔ کتاب میں 16 ممالک کی سیاحت کے تاثرات بیان کئے گئے ہیں۔ ان ممالک کے رسم و رواج‘ ثقافت‘ مذہب‘ قوانین‘ لوگوں کے رویئے کے متعلق تفصیل بیان کی گئی ہے۔ کتاب کا فلیپ ڈاکٹر سلیم اختر نے لکھا ہے۔ دیباچہ ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے تحریر کیا ہے۔ کتاب کا انتساب قومی ایئرلائن میں ان کے دیرینہ دوست انور شیخ کے نام ہے۔ 256 صفحات پر مشتمل اس سفرنامے کی قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے جو بک ہوم (بک سٹریٹ 46 مزنگ روڈ لاہور) کے چیئرمین رانا عبدالرحمن اور پروڈکشن ایم سرور نے شائع کی ہے۔ (تبصرہ … تنویر ظہور)