ابھی تو میں جوان ہوں!

مکرمی!اللہ کرے محترم مجید نظامی صاحب جوان ہی رہیں اور ان کا جذبہ بھی جوان رہے جیسا کہ انہوں نے نظریہ پاکستان میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ یہ بات اگرچہ ترکی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں پاکستان کی نمائندگی بطور سینئر سٹیزن کی لیکن بابوں کی نمائندگی کرتے ہوئے انکا سر فخر سے یقیناً بلند ہوا ہو گا۔ دوسری بات جو زیادہ اہم ہے اور ہر بابے کے دل کی دھڑکن ہے وہ یہ ہے کہ انہیں بطور ایک نوجوان کے اپنے بزرگوں کی مشکلات‘ ان کے مصائب و مسائل نیز پیرانہ سالی میں انکے مفادات کے تحفظ کی خاطر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔ بطور ایک نامور صحافی اور نوائے وقت جیسے ملکی تاریخ میں ایک یادگار کا درجہ رکھے‘ یہ بہت اعزاز ہو گا۔ اللہ تعالیٰ ان کی عمر میں برکت دے اور ان کی جوانی میں اسی طرح تازگی عطا کئے رکھے کہ وہ ایک قومی سرمایہ ہیں لیکن یہ بات ضرور یاد رکھیں کہ بابے ان سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور ان سے بڑی توقعات وابستہ کئے ہوئے ہیں‘ کاش کہ مذکورہ تقریب میں بابوں کو بھی مدعو کر کے ان کی دعائیں لی ہوتیں۔ (آفتاب احمد شیخ‘ صدر سینئر سٹیزن فاﺅنڈیشن گلشن راوی چیپڑ لاہور 042-7467358)