پاک سر زمین پر کسی اور کی تھانیداری

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! حکومت بھارت کے ساتھ 2ہزار میگا واٹ بجلی خریدنے کا معاہدہ کررہی ہے جو پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کی زندگی بھارت کے ہاتھ فروخت کر نے کا عملی معاہدہ ثابت ہو گا، ملک اور قوم کو بچانا ہے تو اس معاہدہ سے قبل دریاﺅں کو بچانے کیلئے کوئی موثر لائحہ عمل طے کیا جائے جبکہ پہلے ہی بھارت نے اس ضمن میں امریکی بنکوں سے 500 کھرب روپے قرضہ حاصل کیا ہے اب ان ڈیموں کی تعمیر کیلئے کاربن کریڈٹ کا حصول بھی انتہائی آسان ہو جائیگا ۔میا ںصاحب ! ملک بچانا ہے تو بھارت کیساتھ بجلی کا یہ معاہدہ ہرگز نہ کیا جائے، یہ معاہدہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کو تباہ کر دیگا اور یہاں بھارت کی تھانیداری قائم ہو جائیگی (روہیل اکبر ۔کھاریاں)