وزیراعظم حبیب بنک کے پنشنرز کی بھی داد رسی فرمائیں

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی!ہم حبیب بنک کے ملازمین 1997ءمیں ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ تب نواز شریف دور میں دو دفعہ ہماری پنشن میں اضافہ ہوا تھا۔ مگر اس کے بعد پرویز مشرف کے دور میں اضافہ بند ہو گیا اور اب تک بند ہے اور ہم پنشنرز کو اس مہنگے ترین دور میں بھی 1999ءوالی پنشن جو کہ مبلغ1500 روپے تھی وہی مل رہی ہے۔ حالانکہ پارلیمنٹ میں کم از کم پنشن 5 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے اپیل ہے کہ ہماری بھی داد رسی فرمائیں۔(بشیر محمد، مکان نمبر19 گلی نمبر9، ساندہ کلاں جوائے شاہ روڈ لاہور)