شادمان کا اتوار اور رمضان بازار واپس شمع لایا جائے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی ! لاہور شہر انتظامیہ نے فیروز پور روڈ پر میٹرو سڑک کی تعمیر کیلئے شادمان اتوار بازار شفٹ کر دیا تھا جو چوک فوارہ شادمان سے شروع ہوتا ہے۔ اب چونکہ میٹرو بس اور اس سے متعلقہ سڑکیں مکمل ہو چکی ہیں ۔شمع چوک، اچھرہ، سمن آباد اور دیگر آبادیوں کے قریب تر ہے۔ اتوار بازار میں بوڑھے، بزرگ بوڑھی بیبیاں سودا سلف خریدنے کیلئے اپنے قریب اتوار بازار میں جانا بہتر سمجھتے ہیں۔ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے لاہور انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ اتوار بازار اور رمضان بازار شمع چوک کچا فیروز پور شفٹ کریں۔ (عاشق محمد کھچی ۔ پیر غازی روڈ اچھرہ لاہور)