انسان کی اوقات .... وحید مراد

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

 مٹی کے ڈھیر کے سوا کچھ نہیں انسان کی اوقات
موت نے بڑے بڑوں کو دی ہے مات
صرف اک کھیل ہے مخلوق کا آنا جانا
قبر ہے انسان کا حقیقی ٹھکانہ
اک عجب راز ہے وہاں کا حال
کام آئیں گے یہاں تک نیک اعمال
 دنیاوی مال سے مت کرو کبھی پیار
قرآن میں آیا ہے یہ بار بار
کیا بیان ہو لاالہ الا اللہ کی شان
یہی تو ہے کامل مومن کی پہچان
ہو گا جس کا پہلا سوال
وہ فرض عبادت ہے نماز
رکھو روزے اور دو زکوٰة
 یہی تو ہیں ذریعہ نجات
 کروحج نہ بنو منکرین جہاد
یہ بھی تو ہیں اسلام کے شعار
مراد ہر دم کرتے رہو استغفار
 شاید راضی ہو جائے پروردگار