اپیل برائے خادمِ اعلیٰ پنجاب

مکرمی! فدویہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے فدویہ کی تعلیمی قابلیت بی اے ایڈ ایم ایس سی ہے مورخہ 20-10-2004ءکو آرڈر نمبر 3273-78 کے تحت فدویہ کو گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مسعود آباد مرکز داجل تحصیل جام پور ضلع راجن پور میں بطور ایجوکیٹر تعینات کیا گیا تھا اس دوران فدویہ نے اپنے فرائض نیک نیتی اور لگن سے سرانجام دیئے لیکن مورخہ 1-09-2006ءسے سابقہ D.E.O راجن پور نے مجھے بغیر وجہ بتلائے ملازمت سے فارغ کر دیا میں ایک غریب بے سہارا اور بیمار لڑکی ہوں متعدد بار افسران بالا کے دفاتر کے چکر لگا چکی ہوں میری کوئی نہیں سنتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے اپنی ملازمت پر بحال کر کے مستقل کیا جائے میں ہمیشہ آپ کے بلند و بالا اقبال کے لئے دعا گو رہوں گی۔(شازیہ قربانی D/O قربان حسین تحصیل جام پور ضلع راجن پور0331-5272692)