وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی: کاہنہ نو کچا شہزادہ روڈ ایک ہزار فٹ سیوریج سسٹم ڈلوانے پر اپنے حلقہ (PP 159)کے ایم پی اے پنجاب میاں محمد شہباز شریف ، ایم این اے (NA129) محترمہ شازیہ مبشر اقبال اورمسلم لیگ ن کے رہنما رانا مبشر اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کچا شہزادہ روڈ کاہنہ نو کا سیوریج سسٹم کئی سال پرانا تھا۔ جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدید مسائل کا شکار تھے۔شکریہ کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ ہمارا ایک چھوٹاسا مسئلہ اور حل کردیا جائے تو نوازش ہوگی۔ کچا شہزادہ روڈ پر وقع مسجد بہار مدینہ والی گلی جو 15فٹ چوڑی اور تقریبا 260فٹ لمبی ہے گزشتہ چار سال سے سیوریج کے گندے پانی سے بھری رہتی ہے، مین روڈ نیا سیوریج ڈلنے سے گلی مزید گہری ہوجائے گی ۔ اسی گلی کے اندر بچیوں کا درس بھی ہے جہاں قرآن کریم کی تعلیم دی جاتی۔ نمازی حضرات جن میں اکثریت بزرگوں کی ہوتی ہے بڑی مشکل سے مسجد تک پہنچے ہیں۔ ہماری اپنے حلقہ کے ایم پی اے میاں محمد شہباز شریف، ایم این اے محترمہ شازیہ مبشر اقبال اور مقامی رہنما مسلم لیگ ن رانا مبشر اقبال سے اپیل ہے کہ مسجد بہار مدینہ والی گلی کا سیوریج سسٹم بھی ڈلوادیں ۔(امام مسجد بہار مدینہ حافظ محمد اقبال و دیگر،(کچا شہزادہ روڈ کاہنہ نو)