حکومت چائلڈ لیبر ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! پوری دنیا میں چائلڈ لیبرڈ معصوم بچوں سے جبری مشقت کے لئے حکمت عملی تو طے کی جارہی ہے مگر وطن عزیز میں یہ دن آکرچلا جاتا ہے اور خوبصورت ماحول میں پڑھنے اور آزاد فضاء میں کھیلنے کے بجائے بڑی تعداد میں بچے بھر بھی جسمانی اور ذہنی اذیت میں رہتے ہیں کچھ بچے تو معاشی طورپر مجبور ہوکر محنت مزدور کرتے ہیں لیکن اکثریت لالچی والدین کی وجہ سے مجبور ہیں جو ملک اسلامی نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا اس میں معصوم بچوں کے ساتھ یہ رویہ افسوسناک ہے۔جن بچوں کے کھیلنے، کودنے اور مسکرانے کے دن ہیں جنہیں کلاس روم میں ہونا چاہیے وہ بازاروں میں ٹافیا بیچ رہے ہیں جنہیں کھیل کے میدان میں ہونا چاہئے تھا۔ وہ ہوٹلوں میں برتن صاف کررہے ہیں۔ فیکٹریوں کے غلیظ ماحول میں جوان ہورہیںگندگی کے ڈھیڑ سے رزق تلاش کررہے ہیں اور بوٹ پالش کر کے زندگی کے دن گزار رہے ہیں۔اسلئے پاکستان میں چائلڈ لیبر پر پابندی لگائی جائے۔(عبدالحفیظ لون)