چک 45 موڑ تا سرگودھا فیصل آباد روڈ کی خستہ حالی

مکرمی! چک 45 موڑ تا سرگودھا فیصل آباد روڈ سڑک ٹوٹ پھوٹ چکی ہے جس کی وجہ سے بھاگٹانوالہ‘ لاہور روڈ پر جانے والی گاڑیوں کو 146 اڈہ سے گزرنا پڑتا ہے۔ اور 146 اڈہ پر ٹریفک کا دباﺅ بڑھ جاتا ہے۔ ٹریفک رک جانے کی صورت میں 146 اڈہ ہسپتال کا گیٹ بند ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے عوام بالخصوص مریضوں کو ہسپتال آمد و رفت میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور گاڑیوں کے ہارنوں کا شور ہسپتال میں میں مریضوں کی تکلیف میں مزید اضافہ کرتا ہے اور ہسپتال کے عملہ کے لئے یکسوئی سے کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ حکام سے التماس ہے کہ چک 45 موڑ تا سرگودھا فیصل آباد روڈ سڑک مرمت کرنے کا حکم صادر فرمائیں۔ (رانا محمود احمد چک نمبر 58 جنوبی ڈوگرانوالہ تحصیل و ضلع سرگودھا )