پیکو روڈ ملتان روڈ کی خستہ حالی

مکرمی! وزیراعلیٰ پنجاب لاہور کے اصلاح احوال کے لئے شب و روز ایک کئے ہوئے ہیں اور سڑکوں کی تعمیر پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔ سبزی منڈی ملتان روڈ سے مرغزار عرف پیکو کالونی تک ایک سڑک پیکو روڈ نام کی موجود ہے۔ جس کے اطراف و جوانب ان گنت آبادیاں قائم ہیں۔ چنانچہ سبزی منڈی سے راوی بند تک روزانہ ہزاروں افراد اس سڑک پر سفر کرتے ہیں مگر اس ٹوٹی پھوٹی خستہ حال سڑک کی حالت زار لفظوں میں بیان نہیں کی جا سکتی۔ ضعیف، بوڑھوں، بچوں اور خواتین کے لئے تو اس سڑک پر سے گزرنا ایک عذاب سے کم نہیں۔ بارش کے دنوں میں تو اس کی حالت اور بھی ناگفتہ بہ ہو جاتی ہے جگہ جگہ کھڈوں، گندگی اور دھول نے مسافروں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ تین سال پہلے عوام کے مطالبے پر اس کی برائے نام مرمت کی گئی مگر چند ماہ بعد ہی گھٹیا میٹریل کے باعث اس کی ٹوٹ پھوٹ شروع ہوگئی اور اب یہ اس تکلیف دہ حالت کو پہنچ چکی ہے۔ کیا عوام دوست وزیراعلیٰ پنجاب اس زخم خوردہ سڑک کی طرف بھی دھیان دے سکیں گے؟۔
ڈاکٹر جاذب بخاری، اعوان ٹاون لاہور0300-4403408, 0323-8877632