جناب پرویز الٰہی صاحب

مکرمی! میں ایک ان پڑھ زمیندار ہوں میرا کسی پارٹی سے واسطہ نہ ہے میں سمجھ رہا ہوں۔ کہ جناب چودھری برادران صاحب آپ غلطی پر تھے اور میں اس طرح کے مشرف نے جب معصوم بچوں کے کمروں میں گیس چھوڑا تو وہ کس طرح تڑپ تڑپ کر مرے ہوں گے آپ نے کبھی غور کیا ہے وہ آپ ہمارے سب کے بچے تھے کیونکہ کل مسلم ”بھائی بھائی ہیں“ اور بچوں کی راکھ کے ساتھ ساتھ کتنے قرآن شریف اس رات بلڈوز کر کے گندے نالے میں پھینکے قرآن کی بے حرمتی وہ مسلمانوں کے ہاتھوں سے توبہ توبہ پھر مشرف نے محترمہ ڈاکٹر عافیہ صاحبہ کو ہزاروں ڈالروں کے عوض کافروں کے ہاتھ فروخت کیا۔ پھر آپ دس مرتبہ وردی میں کامیاب کرانے جا رہے تھے برادران محترم آپ شیخ رشید احمد صاحب اور محمد علی درانی صاحب جناب شیرا افگن صاحب آپ سب اس گناہ میں برابر کے شریک ہیں آپ لوگوں نے سیاست میںلالچ کیا تھا سیاست کا اصول تھا آپ روکتے اگر تہیں تو استعفے دے دیتے 16کروڑ عوام آپ کے ساتھ ہوتے لیکن آپ خاموش رہے آپ لوگوں نے مشرف کو خدا سمجھ لیا۔ جس طرح آج کل پی پی والے امریکہ کو خدا سمجھ رہے ہیں نہ ملک کا خیال نہ عوام کا خیال نہ مذہب کا خیال‘ خیال ہے تو ڈالروں کا (میاں عبدالرشید)