”قیمتیں“ بڑھاو نوازشریف ہم تمہارے ساتھ ہیں

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے دور اقتدار کے پہلے چار ماہ کے اندر بجلی، گیس، پٹرولیم ، آٹا اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ کر دیا ہے کہ ماضی کی حکومت لوگوں کو اچھی لگنے لگی ہے عوام سیاسی جماعتوں میں اتنی بے حسی ہو گءیہے کہ کس جانب سے احتجاج بھی نہیں ہو رہا ماضی کی حکومت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر پورے ملک کے عوام سڑکوں، چوراہوں پر تھے جبکہ موجودہ نئی حکومت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی زیادہ ہوگئی اور بجلی کے طویل بل پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرنے کے بعد بھی لوگ گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں مسلم لیگ (ن) کا خوشحالی والا منشور ہوا میں تحلیل ہوگیا۔ نوازشریف حکومت کے پہلے چار ماہ کا آغاز ناکامیوں اپنے منشور سے نفی اور عوام پر مہنگائی گرانی کے آغاز سے ہوا ہے آگے دیکھیئے کیا ہوتا ہے لیکن عوام سے کہتا ہوں کہ وہ شیر بنیں۔ اب وہ یہ بینر سڑکوں، چوکوں ، گلیوں، محلوں پر آویزاں کریں نوازشریف مہنگائی کرو ہم تمہارے ساتھ ہیں۔(چودھری فرحان شوکت ہنجرا )