چیئرمین واپڈا، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے داد رسی کی اپیل

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! بندہ نارووال روڈ ظفر پارک مریدکے کے رہائشی ہے اور شریف شہری اور قانون کی پاسداری کرنے والا ہے۔ میرے خلاف محکمہ واپڈا کے میٹر انسپکٹر نے ذاتی رنجش کی بناءپر بجلی چوری کا مقدمہ درج کروایا ہے۔ میری عمر تقریباً 70 سال ہے اور میں ایک بوڑھا آدمی ہوں اور بجلی چوری کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا اور اگر بجلی چوری ثابت ہو جائے تو میں ہر قسم کی سزا بھگتنے کے لئے تیار ہوں۔ وہ صرف ذاتی رنجش کی بناءپر صرف ایسا کر رہا ہے۔ جناب عالیٰ میری ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے لاہور اور چیئرمین واپڈا سے اپیل ہے کہ میری داد رسی کی جائے اور میرے گھر میٹر اور میری رقم واپس دلا کر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔(غلام رسول ولد علم دین شہزاد ٹاو¿ن نارووال روڈ محلہ ظفر پارک مریدکے تحصیل فیروز والا ضلع شیخوپورہ لاہور 0300- 4384499)