محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کے نام

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! قصبہ ڈ ب کلاں تحصیل شورکوٹ ضلع جنگ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈب ب کلاں 1986ءمیں قائم ہوا لیکن آج تک سکول ہذا کی چار دیواری نہیں بنی اور نہ ہی طالب علموں کیلئے بلڈنگ کافی ہے۔ سکول ہذا میں آٹھ سو طالب علم زیر تعلیم ہیں طلباءکیلئے صرف چار کمرے ہیں۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈب کلاں دو سال سے کلاسز کا اجراءہو چکا ہے سکول ہذا سابقہ سکول میں چل رہا ہے جبکہ نئے سکول کی بلڈنگ بن چکی ہے اور چار دیواری نہیں بنائی گئی اور نہ ہی سکول ہذا کی S.N.E جاری کی گئی ہے۔ شورکوٹ تا ڈب کلاں ڈبل سڑک کیلئے چھ کلو میٹر سابق M.P.A نے سڑک بنوائی جبکہ 16 کلومیٹر سڑک جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے ایک گھنٹہ کے سفر کیلئے دو اڑھائی گھنٹے لگ جاتے ہیں۔برائے مہربانی یہ مسائل حل کریں۔(محمد نواز صفدر سماجی کارکن ڈب کلاں)