گرمیوں کی چھٹیاں، غیر سرکاری سکول اور ڈبل فیس

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
گرمیوں کی چھٹیاں، غیر سرکاری سکول اور ڈبل فیس

مکرمی! حکومت پنجاب کی طرف سے تو یکم جون کو سرکاری سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان ہو جاتا ہے مگر غیر سرکاری سکول جون کے وسط یا پھر آخری ہفتہ تک کھلے رہتے ہیں حالانکہ گرمی میں شدت آنا شروع ہو گئی ہے۔ کیا سرکاری سکولوں میں گرمی زیادہ اور غیر سرکاری سکولوں میں گرمی کم پڑتی ہے بلکہ بعض چھوٹے سرکاری سکول تو گلی محلوں کی تنگ عمارتوں میں ہوتے ہیں جنہیں لوڈشیڈنگ کے ساتھ گرمی برداشت کرنا پڑتی ہے۔ لہٰذا غیر سرکاری سکولوں کو بھی یکم جون یا زیادہ سے زیادہ جون کے پہلے ہفتہ تک بند کرنے کا پابند بنایا جائے۔ مزید یہ کہ اکثر پرائیویٹ سکول مالکان تین ماہ کی چھٹیوں کی ایڈوانس فیس وصول کرنے کی غرض سے انتہائی شدید گرمیوں میں بھی سکول کھلے رکھتے ہیں جو کہ چھوٹے بچوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ (ایم آر کھوکھر (سوشل ورکر)، لاہور)