پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بھاری کی بے جا تشویش

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بھاری کی بے جا تشویش

مکرمی! وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بھارتی وزیر سشماسوراج کے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ مخالفانہ بیان کو مسترد کیا جانا ایک بروقت اور اہم اقدام ہے۔ پاکستان میں امن و امان کی بحالی اور معاشی ترقی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات بھارت کیلئے ناقابل برداشت رہے ہیں، پچھلے دنوں جس طرح پوری سیاسی، عسکری اور قومی قیادت نے اس منصوبے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے وہ نہایت خوش آئند ہے۔ دشمن کی کوشش ہے کہ وہ اس اتفاق رائے میں کوئی دراڑ ڈال دے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری قوم مستعدی سے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا دے۔ (عارفہ شارق۔ لاہور)