رمضان کی آمد اور مہنگائی

ایڈیٹر  |  ڈاک ایڈیٹر
رمضان کی آمد اور مہنگائی

مکرمی! رمضان کی آمد کے پیش نظر اشیائے خورد و نوش کی ہوش ربا مہنگائی عوام الناس میں ایک اضطراب اور ہیجانی کیفیت لے آتی ہے۔ اکثر اس صورتحال میں تاجر برادری کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔ خصوصاً اس خیال سے کہ رمضان کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے لیکن اقتصادی قوتوں کا رمضان کی روحانیت یا روحانی اقدارسے کوئی تعلق نہیں۔ رمضان کے مہینے میں روزوں کے ردعمل میں اشیائے خورد و نوش کی رسد پر دباؤ پڑتا ہے اور طلب اور رسد کا توازن برقرار نہیں رہتا اور مارکیٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ تاجر رمضان میں متوقع مہنگائی کے پیش نظر منافع خوری کے لالچ میں ذخیرہ اندوزی پر اتر آتے ہیں۔ شعبان کے مہینے میں مہنگائی کا آغاز اسی رسد کو روکنے اور ذخیرہ اندوزی کا نتیجہ ہے۔ حکومتی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں اس صورتحال کا جائزہ لیں اور ناجائز ذخیرہ اندوزی کو روکیں۔ (محمد سلیم چغتائی، فیصل گھمن شہید روڈ لاہور کینٹ)