مکرمی! رمضان المبارک اور بالخصوص اس کے آخری عشرہ کے اعمال میں سے ایک اعتکاف ہے ۔ روح انسانی کی تربیت ، ترقی اور نفسانی قوتوں پر اس کو غالب کرنے کیلئے پورے مہینے رمضان المبارک کے روزے تمام مسلمانوں پر فرض کئے گئے گویا کہ اتنا مجاہدہ اور نفسانی خواہشات کی اتنی قربانی توہر مسلمان کیلئے لازم کردی گئی کہ وہ اس پورے محترم اور مقدس مہینے میں اﷲ کے حکم کی تعمیل اور اس کی عبادت کی نیت سے دن کو نہ کھائے نہ پیئے‘ اللہ کے حکم کی وجہ سے عام دنوں میں حلال کی گئی چیزوں کے کھانے اور ہر طرح کے گناہ اور برائی سے باز و ممنوع رہے، اور اس کے ساتھ ہر قسم کی فضول باتوں سے بھی پرہیز کرے اوریہ پورا مہینہ ان پابندیوں کے ساتھ گزارے پس یہ تو رمضان المبارک میں روحانی تربیت و تزکیہ کا عوامی اورضروری کورس ہے۔ ( رانا اعجاز حسین)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38