مجھے بے بسی کی موت مرنے سے بچائیں

مکرمی! میں اولڈ راوینز اور پاکستان سٹیل ملز کا ضعیف العمر ریٹائرڈ سابق ملازم ہوں۔ سٹیل ملز کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر پینشن نہیں ملتی جبکہ مجھے پراویڈنٹ فنڈ اور گریجویٹی کی مد میں مبلغ گیارہ لاکھ روپے ملے جو میں اپنے بے روزگار بیٹے کے بہتر مستقبل کے لئے بروئے کار لانا چاہتا تھا مگر ریٹائرمنٹ کے کچھ ہی عرصہ بعد میرے دونوں گردے ناکارہ ہو گئے۔ ہسپتال میں علاج معالجہ کے لئے داخل ہوا اور میری جمع پونجی علاج معالجہ پر استعمال ہونے لگی‘ اس وقت سے اب تک میں ڈائیلسز پر ہوں اور نہ صرف میری تمام جمع پونجی خرچ ہو چکی ہے بلکہ میں دوست احباب کا مقروض بھی ہو گیا ہوں اور بے بسی کی موت مر رہا ہوں۔ درد مند اصحاب ثروت سے اپیل ہے کہ وہ مجھے بے یار و مددگار ہونے اور میرے خاندان کو ٹھوکریں کھانے سے بچائیں۔ میرا بنک اکا¶نٹ نمبر 09400201004251 ایم سی بی سٹیل مل برانچ کراچی ہے۔
(میاں نذیر احمد کراچی 03472308950 )