قائداعظم کا حقیقی پاکستان بنانے کی کوشش

مکرمی! ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر امن و آشتی کا گہوارہ بنانے اور حقیقی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی خاطر سواد اعظم اہلسنت والجماعت کو آئندہ عام انتخابات میں منفرد کردار ادا کرنا ہو گا۔ مسلک حق اہلسنت والجماعت سے وابستہ مسلمانان ہند کے مخلصانہ تعاون سے حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ انگریز اور ہندو کی زبردست مخالفت کے باوجود پاکستان بنانے میں کامیاب ہو گئے اور اب موجودہ پاکستان کو حضرت قائداعظم کا حقیقی پاکستان بنانے کے سلسلہ میں بھی عوام اہل سنت کو میدان عمل میں آنا ہو گا۔
(ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ۔ امام صاحب، سیالکوٹ)