مکرمی! چین کے اقتصادی مرکز شنگھائی میں گزشتہ دنوں دنیا کی پانچ ابھرتی ہوئی بڑی معیشتوں برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ کے مشترکہ بین الاقوامی بینک کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ دی نیو ڈویلپمنٹ بینک (NDB) کو ورلڈ بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم اےف) کے ایک متبادل کے طور پر قائم کیا گیا ہے جن پر امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کی اجارہ داری ہے۔ اقتصادی ماہرین، این ڈی بی، کے قیام کو عالمی اقتصادی افق پر ایک نئے سورج کا طلوع قرار دے رہے ہیں اور اسے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج سمجھا جا رہا ہے۔ نئے قائم شدہ بین الاقوامی بینک، این ڈی پی، کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ مالیاتی ادارہ تعمیراتی اور پائیدار ترقی کے شعبوںمیں ممالک کے قرضے فراہم کرے گا۔ ابتدائی طور پر 100 ارب ڈالر سرمائے سے قائم ہونے والے اس بینک میں سب سے بڑا حصہ پچاس ارب ڈالر چین نے فراہم کیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ بینک ایک ایسے وقت میں قائم کیا گیا ہے جب چین عالمی سیاست میں اپنا کردار اور اثر و رسوخ بڑھانا چاہتا ہے۔ (رابعہ رﺅف، ایم اے او کالج لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38