مکرمی! اللہ کا شکر ہے کہ کوئی تو حلال کھانے والا نظر آیا۔ میڈم آپ کو شاید اندازہ بھی نہ ہو کہ اللہ کے ہاں آپ کی کتنی نیکیاں لکھی جا رہی ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ ایک نظر لاہور میں فروخت ہونے والے دودھ پر بھی ڈالیں کہ اتنے بڑے بڑے کنٹینر نما ٹرالے کہاں سے دودھ لے کر آ رہے ہیں اور وہ کون سی بھینسیں ہیں جو ایک گھنٹہ کے نوٹس پر ہزاروں من دودھ بھی دے سکتی ہیں اور میاں شہباز شریف صاحب سے گزارش ہے کہ میڈیم عائشہ ممتاز کو تعریفی اسناد دینے کے ساتھ ساتھ ان کے اس کار خیر میں مزید وسعت دے کر عوام کو مردار اشیاءکھانے سے نجات دلائیں۔ (ثناءحنیف، لاہور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024