واپڈا حکام توجہ فرمائیں

مکرمی! میں پاکستان سٹیبل مل کا ایک ریٹائرڈ ملازم اور سفید پوش آدمی ہوں۔ اس وقت میں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ چونگی امرسدھو لاہور میں ایک اڑھائی مرلہ کے مکان میں سر چھپا رکھا ہے۔ ہمارے گھر کے دو کمروں میں ائرکنڈیشنز روم کولر جیسی کوئی سہولت نہیں۔ صرف دو بلب اور دو پنکھے ہیں جن کا بجلی کا ہزاروں روپے کا فرضی بل میرے لئے ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔ اس ماہ ہمیں میٹر ریڈر نے بوگس میٹر ریڈنگ کر کے مجھے چار ہزار 676 روپے کا بل بھجوا دیا ہے جس کی ادائیگی کی میں سکت نہیں رکھتا کیونکہ میں گردوں کا مریض ہوں اور ڈائلسز پر ہوں۔ میری واپڈا حکام سے درخواست ہے کہ میرے بجلی کے میٹر کی درست ریڈنگ کر کے مجھے اصل بل بھجوایا جائے۔ (میاں نذیر احمد بی70 حسیب سٹریٹ نمبر4 پاک کالونی چونگی امرسدھو) ے