محکمہ ٹیلیفون کے اعلیٰ حکام توجہ دیں

 مکرمی! گزارش ہے کہ میں ایک پرائیویٹ ملازم ہوں اور میرے کام کی نوعیت ایسی ہے جس کیلئے انٹرنیٹ کی سہولت ناگزیر ہے جس کی بناءپر میں نے پی ٹی سی ایل کا نیٹ لگوایا ہوا ہے جس کا ٹیلیفون نمبر 042-36580040 بنام محمد طیب ہے۔ مذکورہ ٹیلیفون اور نیٹ گزشتہ تین چار ماہ سے کام نہیں کررہا۔ متعدد بار متعلقہ آفس اور بذریعہ ایس ایم ایس پی ٹی سی ایل کو اپنی شکایت کا اندراج کروا چکا ہوں لیکن پی ٹی سی ایل کے حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ متعلقہ آفس کے عملے کا رویہ تو انتہائی لاپرواہی اور ترشی پر مشتمل ہے جس کی بناءپر میری ان سے جھڑپ بھی ہوئی لیکن پھر بھی کوئی حل نہ نکلا۔ لہٰذا میری پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ عوام کو اپنی خدمات سے بددل کرنے کی بجائے انہیں اپنا کسٹمر بنائیں نہ کہ انہیں پریشان کریں۔ لہٰذا فی الفور میرا فون اور نیٹ صحیح کرایا جائے۔(افتخار احمد فون: 0300-4846090)