متاثرین شمع چوک فیروز پور روڈ اور میٹرو بس سروس پراجیکٹ

مکرمی!مودبانہ گزارش ہے کہ ہماری رجسٹری شدہ پراپرٹیوں جس کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے، جس طرح غنڈہ گردی اور بے دردی سے تباہ کی گئیں، اس کی مثال پہلے نہیں ملتی۔ بغیر کسی نوٹس کے عمارات کو بری بے دردی سے گرا دیا گیا۔ دہشت گردی کی انتہا کر دی گئی۔ ہمیں اپنا سامان نکالنے کی بھی مہلت نہیں دی گئی۔ ہمارا ملکیتی سامان سرکاری اہلکاروں نے اپنی زیرنگرانی فروخت کیا۔ ہمارے آنکھوں کے سامنے تمام سامان جس میں اینٹ، سریا، دروازے اور کھڑکیاں وغیرہ فروخت کئے گئے اور یہ کام پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں انجام پایا۔ اب ہم بے سرو سامانی کے عالم میں آسمان تلے پڑے ہیں۔آپ کے نوٹس میں لا رہے ہیں کہ اللہ کے بعد آپ ہمارے ہمدرد اور غم خوار ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ ہمیں موجود ریٹ کے مطابق متبادل جگہ دی جائے تاکہ ہمارے بچے سر چھپا سکیں۔
(1) انصاری چائے، مالکہ 84 سالہ بیوہ حاجن صدیق، 25 فیروز پور روڈ لاہور۔
(2) لاہوری نان شاپ، مالک حسن محمود، بچوں کے روزگار کا ذریعہ، 25 فیروز پور روڈ لاہور۔
(3) عبدالمتین، مالکہ بیوہ 3 بھائی، 3 بھائیوں کی واحد رہائش۔
(4) شمع شادی ہال، مالکہ بیوہ بچوں کا واحد سہارا ذریعہ معاش۔
برائے مہربانی انصاری چائے و متاثرین شمع چوک کو ملاقات کا ٹائم دیں تاکہ ہم اپنی مشکلات و پریشانیوں سے آگاہ کرسکیں۔فون نمبرز0300-4712408 / 042-37565410 - 37584263