برساتی نالے کی صفائی کی اپیل

مکرمی! آپ کے موقر روزنامے کی وساطت سے عرض ہے کہ ملتان روڈ کے درمیان میں بننے والا برساتی نالہ جواب گندہ جوہڑ بن چکا ہے۔ اس کی کافی عرصہ سے صفائی نہیں ہوئی۔ یہ نالا گندگی کے ڈھیر اور مرے ہوئے جانوروں کی آماجگاہ بن چکا ہے جس سے بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے۔ میری وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ اس نالے کی فی الفور صفائی کروائی جائے کیونکہ اب ڈینگی کی وبا پھیلنے کا شدید خطرہ ہے۔ اس نالے میں پرورش پانے والے مچھروں سے بچا¶ کے لئے اس کی صفائی ستھرائی اور سپرے وغیرہ کا بھرپور اور مستقل شیڈول بنایا جائے تاکہ اس کے اردگرد کی آبادیوں کے لوگ اس کے باعث پھیلنے والی موذی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔(شیخ امتیاز احمد منصورہ لاہور0308-6950709)