اتحادیوں کا ناقابل فہم رویہ

مکرمی! حکومت نے آئے دن پٹرولیم مصنوعات بڑھانے کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔ جس سے مہنگائی کا طوفان امڈ آتا ہے۔ ایسے موقعہ پر ایک آدھ مذمتی بیان دیکر چپ سادھ لی جاتی ہے۔ اگر اتحادیوں کو واقعی عوام کی تکالیف کا کچھ بھی احساس ہوتا۔ تو وہ ایسے حکومتی فعل پر اتحاد سے باہر آجاتے۔ حکومت یوں تو ہر معاملے پر اتحادیوں سے مشاورت کرتی ہے تو کیا ایسے تکلیف دہ فیصلوں کے سلسلہ میں نہیں کرتی ہو گی۔ یقیناً انہیں اعتماد میں لیتی ہو گی اگر تو ایسا ہے تو پھر اس ملی بھگت پر احتجاج چہ معنی دارد؟ اے این پی‘ متحدہ اور ق لیگ ہر حکومتی کارکردگی کے برابر کے ذمہ دار ہیں۔ احتجاج والا ڈرامہ اب فلاپ ہے۔(محسن امین تارڑ ایڈووکیٹ 0331-6442093)