مکرمی! سینٹ کے الیکشن کی آمد آمد ہے اور ہارس ٹریڈنگ کا بازار بھی گرم ہے۔ سینٹ کے الیکشن نہ ہوئے گویا جانوروں کی خرید و فروخت کی منڈی ہو گئی۔ اس قسم کے لوگ جب ایوان بالا میں آ کر بیٹھیں گے تو ملک کا کیا حال ہو گا؟ سینٹ کے انتخابات میں جاری اس بدعنوانی کا فوری قلع قمع ضروری ہے۔ وزیراعظم میاں نواز شریف اس سلسلے میں سرگرم عمل ہیں لیکن چند مفاد پرست سیاستدان ان کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔ جناب وزیراعظم آگے بڑھیئے اور قانون میں ترمیم کے ذریعے ملک میں سیاستدانوں کی میرٹ پر تقرری کو یقینی بنائیں۔ قوم آپ کے ساتھ ہے۔ (عشرت جمیل۔۔۔کراچی)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024