ہم وطن پاکستانیوں سے اپیل

ایڈیٹر  |  مراسلات

مکرمی!اسلامی جمہوریہ پاکستان کے غیور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ آئندہ آنے والے انتخابات میں ایسے چوروں کو ھتکار دیں جنہوں نے ماضی میں وطن عزیز کی جڑوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے۔ یہ لوگ اپنے بچوں کو تعلیم یورپ میں دلواتے ہیں اور واپس آکر غریب پاکستانیوں پر حکمرانی کرتے ہیں۔ لوٹ مار کا یہ سلسلہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک جاری ہے۔خدارا! اب ایسے لوگوں کو وطن کی بنیادیں کھوکھلی کرنے کا مزید موقع نہ دیں۔ پاکستان کے غیور عوام آئندہ ووٹ سوچ سمجھ کر کسی عوامی نمائندے کو ہی دیں، حق رائے دہی کا جائز استعمال ہی وطن عزیز کے مستقبل کو سنوارے گا تاکہ مستقبل میں بہتر پاکستان کی بنیاد قائم ہو۔نعیم انصر ہاشمی دھجی روڈ جھنگ صدر)